ویب ڈیسک:کراچی، لاہور، گوجرانولہ، بہاولنگر اور میرپورخاص سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس کا بحران برقرار ہے۔
چوبیس گھنٹوں میں بیس گھنٹے گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے لیے سردیاں اذیت ناک بنا دی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے وہ مہنگی لکڑیاں اور ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے گیس نہ ہونے سے چولہے ٹھنڈے اور گھر آئے مہمان بھوکے جارہے ہیں۔