روس کا پاکستان کو قدرتی گیس کی فراہمی پر آمادگی کااظہار

روس کا پاکستان کو قدرتی گیس کی فراہمی پر آمادگی کااظہار
کیپشن: putin,shehbaz sharif
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روس پاکستان اور افغانستان کو قدرتی گیس فراہم کرنے پر آمادہ ہوگیا۔

  روس کی خبرایجنسی سے گفتگو  کرتے ہوئے روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک(Alexander Novak) کا کہنا تھا کہ طویل مدتی منصوبے کے تحت پاکستان اور افغانستان کو وسط ایشیا یا ایران کے ذریعے قدرتی گیس فراہم کر سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کو Yamal-Europe پائپ لائن کے ذریعے گیس بحال کرنے کے لیے تیار ہیں، اس پائپ لائن کو سیاسی وجوہات کی بنا پر روکا گیا، روس ترکیہ میں قائم مرکز کے ذریعے اضافی گیس سپلائی پر بات چیت کر رہا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ آزربائیجان کے ساتھ گیس سپلائی بڑھانے کا معاہدہ ہو گیا ہے جبکہ قزکستان اور ازبکستان کے ساتھ بھی گیس سپلائی بڑھا نے کی بات چیت ہو رہی ہے۔