(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 14 سال گزر گئےعوام آج بھی شہید بی بی کو یاد کرتے ہیں، شہیدبی بی آپ کاپیاراپاکستان مشکل میں ہے۔ شہیدبی بی!آپ کےپاکستان میں نام کی جمہوریت ہے۔ شہیدبی بی! آج آپ کے پاکستان میں بولنے کی آزادی نہیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 14 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیل ڈیل کی باتیں ہور ہی ہیں ، ہماری ڈیل شہدا کی قبروں اورعوام سے ہے ہمیں اس کی ضرورت نہیں، 5 جنوری کو لاہورسے حکومت کے خلاف تحریک شروع کریں گے، لاہورکواپنا بیس کیمپ بنائیں گے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ جہاں میں نہیں پہنچ سکتا وہاں آصف زرداری، فریال تالپور، آصفہ بی بی پہنچیں گے، کٹھ پتلی کے خلاف جنگ کرنے کے اعلان کا وقت آچکا ہے، پانچ جنوری کولاہورمیں اپنا بیس بنائیں گے۔ ان کوضمنی، سینیٹ الیکشن، لوکل گورنمنٹ کو گھرسے شکست ہوئی، ان کے جانے میں دیرنہیں جیالے تیاری پکڑیں، اگلا الیکشن اوروزیراعظم، وزرائے اعلیٰ بھی آپ کے ہوں گے۔
پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا تھا جمہوریت بہترین انتقام ہے، کبھی کوئی آر او، کبھی آر ٹی ایس الیکشن ہوتا ہے،عوام سے جمہوریت کو چھینا گیا،آج پاکستان کےعوام کٹھ پتلی، سلیکٹڈراج بھگت رہے ہیں، نااہل حکمرانوں کابوجھ عوام اٹھارہےہیں۔
حکومت کیخلاف احتجاج کے سلسلے سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مل کرجدوجہد کرنی ہے، ملک کے کونے، کونے تک پیپلزپارٹی کا پیغام پہنچانا ہے، جن گھروں پر پیپلزپارٹی کے پرچم تھے وہاں دوبارہ پرچم کولہرانا ہے۔ آپ اٹھیں، ہمیں کسی ڈیل کی ضرورت نہیں، ہماری ڈیل شہدا کی قبروں اورعوام سے ہے، وعدہ ہے ہم گاؤں، گاؤں، شہر، شہر پہنچنے والے ہیں، تمام صوبائی عہدیدارتیاری پکڑیں میں آرہا ہوں، گلگت بلتستان، کشمیر، راجہ پرویزاشرف، قمر زمان کائرہ تیاری پکڑیں، پنجاب بھی پہنچنے والے ہیں، ملک کے ہرکونے تک پہنچیں گے۔