دھند کے باعث اہم شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

motorway closed due to fog
کیپشن: motorway close
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دھندنے لاہور اور گردونواح میں اپنے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں جس کے باعث سفر کرنے والے پریشان دکھائی دے رہے،موٹروے پولیس نے شدید دھند کے باعث اہم شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سردی کی لہرمیں اضافہ کے ساتھ دھند بھی بڑھ چکی ہے جس کے باعث موٹروےایم تھری فیض پور لاہور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ۔ترجمان موٹروے کا کہناتھاکہ عوام کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے موٹروے کو بند کیا گیا۔

دوسری جانب شہر میں آلودگی کے سائے بدستوربرقرارہیں۔ ایئرکوالٹی انڈیکس پرآلودگی کی شرح مال روڈ پر 673، ڈیوس روڈ 626، یو ایس قونصلیٹ618، کوٹ لکھپت 486، فتح گڑھ 454، ماڈل ٹاون 448، ٹھوکر نیاز بیگ 410، بحریہ آرچرڈ 402 ریکارڈ کی گئی۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سموگ سے بچنے کیلئے شہری ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سنٹی گریڈ رہے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد تک ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer