ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورائیر پورٹ مچھلی منڈی میں تبدیل

Lahore Airport RUSH
کیپشن: Lahore Airport
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: علامہ اقبال ائیرپورٹ انتظامیہ کی ناقص پلاننگ نے مسافروں کو خوار کر دیا، انتطامیہ نے ہر 15 منٹ کے فرق سے 13 پروازیں شیڈول کر دیں۔ ایک ساتھ پروازیں آپریٹ ہونے سے ائیر پورٹ پر مسافروں کا بے پناہ رش ہو گیا اور ائیر پورٹ مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔
 شہر میں دھوپ نکلی اور موسم بہتر ہوا تو علامہ اقبال ائیرپورٹ انتظامیہ نے بغیر کسی پلاننگ کے یکے بعد دیگرے 13 پروازیں شیڈول کر دیں۔ ایک ساتھ پروازیں آپریٹ ہونے سے ائیر پورٹ پر مسافروں کا بے پناہ رش لگ گیا، انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی سے مسافر خوار ہو گئے۔

ائیربلیو، اتحاد، ایمریٹس اور پی آئی اے کے کاونٹرز پر لمبی لائنیں لگ گئیں۔ افراتفری کے ماحول میں کانوں پڑی آواز بھی سنائی نہیں دے رہی تھی۔ مسافروں نے سول ایوی ایشن کے خلاف احتجاج بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن عملہ مسافروں کی رہنمائی کی بجائے زور زبردستی سے کام چلا رہا ہے جس کا وزیر ہوا بازی کو نوٹس لینا چاہیے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer