(محمد ساجد) کورونا وائرس نے جہاں معاملات زندگی کو متاثر کیا وہیں تعلیمی ادارے بھی اس سے محفوظ نہیں رہےپاکستان سمیت تقریباً دنیا کے متعدد سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیز کو بند کیا گیا، کورونا کی لہر میں کمی کے بعد تعلیمی اداروں کو کھول دیاگیا جبکہ امتحانات کیلئے کورسز کو بھی مختصرکیا،امتحانات کی تیاری کرنے کے باوجودطلبہ نقل کرکے نئے طریقے استعمال کرتے نظر آتے جیسا ایک ویڈیو میں ہوا۔
امتحانات میں نقل کرنے کئی واقعات سننے اور دیکھنے میں آئے ہیں جس میں نگران طالبعلم نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،طلبہ کے لئے امتحانات کے دنوں مشکل ہوتے ہیں، اضطراب کی اس حالت میں جو پڑھا جاتا ہے وہ بھی یاد نہیں رہتا کچھ طلبہ رٹے لگاتے ہیں مگر عین پیپر پر سب بھول جاتا ہے۔ امتحانات میں نقل کرنا، بوٹی لگانے کا ٹرینڈ بھی نکلا ہوا ہے اور اس کام کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی جیسا کے ایک امتحان میں طالب علم نے کیا مگر پکڑا گیا۔
بھارت میں ایک امیدوار کی جانب سے امتحان میں نقل کرنے کا ایسا انوکھا طریقہ اپنایا گیا جسے دیکھ کر سب چکرا کر رہ گئے۔کمرہ امتحان میں امیدوار نے نقلی بالوں (وگ) لگا کر اس میں بلیوٹوتھ فکس کیا ہوا تھا اور اس سے وائرلیس ایئرپورڈز سے منسلک کر کے نقل کا حیران کن سسٹم بنا کر رکھا تھا۔دوران چیکنگ نگران اور پولیس والے اس سے کچھ نہ برآمد کرسکے مگر ٹریکر مشین نے اس کی چوری پکڑ لی اور دیکھنے والے بھی حیرت زدہ رہ گئے،پولیس نے ٹیکنالوجی کے ذریعے نقل کرنے پر طالبعلم کو گرفتار کرلیا۔
#UttarPradesh mein Sub-Inspector
— Rupin Sharma IPS (@rupin1992) December 21, 2021
की EXAM mein #CHEATING #nakal के शानदार जुगाड़ ☺️☺️????????????@ipsvijrk @ipskabra @arunbothra@renukamishra67@Uppolice well done pic.twitter.com/t8BbW8gBry
ٹویٹر پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو دیکھنے والے بھی حیران ہیں اور دیکھ کر امیدوار کے نقل کے اس طریقے پر حیران ہیں اور کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔