ویب ڈیسک: صومالیہ کے صدر نے وزیر اعظم محمد حسین روبلے اور بحریہ کے کمانڈر عباس امین علی کو بدعنوانی اور سرکاری مال کے غلط استعمال کے الزام میں معطل کر دیا ہے۔
صدرمحمدعبداللہ محمد نےآج صبح وزیراعظم محمد حسین کومعطل کرنےکا اعلان کیا کرپشن کیس کے سبب وزیراعظم کے اختیارات ختم کر دیئے۔ صومالیہ کے نائب وزیراطلاعات نے صدر کے اقدام کو ’’بالواسطہ بغاوت‘‘ قرار دے دیا گزشتہ روز صدر اور وزیراعظم کےدرمیان انتخابات میں تاخیرکے معاملے پر اختلافات سامنےآئے تھے۔
صومالیہ صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق "وزیر اعظم محمد حسین روبلے نے اپنے بارے میں بد عنوانی اور سرکاری مال کے غلط استعمال کے الزامات سے جاری تفتیش مکمل ہونے سے پہلے 26 دسمبر کو نئے وزیر دفاع کی تعیناتی کی لہٰذا تفتیش کی تکمیل تک وزیر اعظم کے عہدے اور اختیار کو معطل کر دیا گیا ہے"۔صدر محمد عبداللہ محمد وزیر اعظم روبلے کو ملکی انتظام چلانے میں ناکامی کا قصور وار ٹھہراہ رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم روبلے کا موقف ہے کہ صدر نے قصداً انتخابات کو موخر کیا ہے۔
صومالیہ میں حزب اختلاف کے صدارتی امیدواروں نے ملک میں جاری اسمبلی انتخابات کے غیر شفاف ہونے کا دعوی کیا اور یکم دسمبر کو بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ صومالیہ قومی اسمبلی کے انتخابات 16 نومبر کو شروع ہوئے تھے۔