سٹی 42: انتظامیہ شہر میں موٹی چینی کا ریٹ برقرار رکھنے میں ناکام ,موٹی چینی کا سرکاری ریٹ 90 روپے کلو ،بازار میں 95 سے 100 روپے کلو تک فروخت کیجانے لگی.
حکومت کی جانب سے موٹی چینی کاسرکاری ریٹ 90 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے ،بازار میں 95 سے 100 روپے کلو تک فروخت کیجانے لگی.دکانداروں کا کہناتھاکہ اکبری منڈی میں چینی کی پچاس کلو کی بوری 4500 روپے سے زائد میں فروخت کیجارہی ہے، 90 روپے کلو چینی خرید کر نوے میں کیسے فروخت کریں۔
دوسری جانب مل مالکان نے بازار میں چینی مقررہ کردہ ریٹ کی بجائے اوپن ریٹ پر چینی فروخت کرنے کا مطالبہ کردیا ۔مل مالکان کا کہنا تھا کہ گنا 220 روپے کی بجائے 225 روپے من مل رہا ہے۔
شہریوں کی جانب سے حکومت سے موٹی چینی کا ریٹ برقرار رکھنے کا مطالبہ، شہریوں کا کہنا تھا کہ موٹی چینی کے نام پر پرچون پر باریک چینی بیچی جارہی ہے، ضلعی انتظامیہ گلی ، محلوں میں سرکاری ریٹ پر چینی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔