سٹی 42: محکمہ خزانہ نے ایل ڈی اے کو ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے لئے 45 ارب روپے قرض دینےسے انکار کر دیا۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے ایل ڈی اے کو ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے لئے 45 ارب روپے قرض دینے سے انکار کر دیا گیا۔ محکمہ خزانہ کا ایل ڈی اے کو یہ پراجیکٹ اپنے ذرائع یا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کرنے کا مشورہ۔واضح رہے ایل ڈی اے کی جانب سے محکمہ خزانہ سے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے لئے 45 ارب روپے قرض مانگا تھا۔ ایل ڈی اے نے ایکسپریس ایلیویٹڈ وے گلبرگ سے موٹر وے تک بنانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کا اس منصوبہ کے لئے کسی بھی قسم کے فنڈز دینے سے صاف انکار۔