سٹی 42: برائلر مرغی کا گوشت 9 روپے فی کلو سستا، ریٹ 270 روپے سے کم ہو کر 261 روپے فی کلو ہوگیا، انڈے 189 روپے درجن پر پہنچ گئے۔
برائلرمرغی کے گوشت کے ریٹ میں 9 روپے فی کلو کمی کردی گئی۔ برائلر مرغی کے گوشت کا ریٹ 270 روپے سے کم ہوکر261 روپے فی کلو ہوگیا۔ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 172 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 180 روپے فی کلو مقررکردیا گیا۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کے ریٹ میں 1 روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے، ریٹ 189 روپے فی درجن ہوگیا جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار550 روپے مقررکیا گیا ہے۔