ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا، لاہور ہائیکورٹ میں آج سے 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات رہیں گی،، عدالتی تعطیلات کے دوران صرف ارجنٹ کیسز ضمانتوں، حبس بے جا سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوگی۔
ہائیکورٹ میں پرنسپل سیٹ پر موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے18 ججز موجود ہوں گے، پرنسپل سیٹ پر پہلے ہفتے کے دوران 7 ڈویژن اور 18 سنگل بنچز سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ نمبرایک میں چیف جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس انوار حسین، ڈویژن بنچ نمبر2 میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس فیصل زمان خان، ڈویژن بنچ نمبر3 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں، ڈویژن بنچ نمبر4 میں جسٹس عابدعزیزشیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی ، ڈویژن بنچ نمبر5 میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس رسال حسن سید، ڈویژن بنچ نمبر6 میں جسٹس سرداراحمد نعیم اور جسٹس علی ضیاء باجوہ، جبکہ ڈویژن بنچ نمبر7 میں جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس امجد رفیق شامل ہیں.
روسٹرمیں شامل تمام ججزسنگل بنچ کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس مسعودعابدنقوی، جسٹس سلطان تنویراور جسٹس محمد شان گل صرف سنگل بنچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔