ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے ڈیرے

 پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے ڈیرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے ڈیرے۔قومی شاہراہوں پرٹریفک سست روی کاشکار۔ فضائی آلودگی کا راج بھی برقرار۔لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر۔بہاولپور،میرپورخاص اورفیصل آبادمیں بھی اسموگ ۔شہری سانس،گلے اورآنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

لاہور میں سموگ کاراج برقرار، لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 262ریکارڈ کی گئی، یوایس قونصلیٹ  پرایئرکوالٹی انڈیکس 418،کوٹ لکھپت میں  414،
گلبرگ کےعلاقے میں  ایئرکوالٹی انڈیکس 380،ڈیفنس میں  371،انارکلی میں 350، مال روڈپر ایئرکوالٹی انڈیکس 336،ماڈل ٹاؤن میں ایئرکوالٹی انڈیکس 332ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین  کا کہنا تھا کہ  سموگ سےبچاؤکیلئے شہری ماسک استعمال کریں۔ 

بہاولپور،میرپورخاص اورفیصل آبادمیں بھی اسموگ ۔شہری سانس،گلے اورآنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق شہرکامطلع ابرآلودرہےگا،بارش کاامکان نہیں جبکہ شہرکادرجہ حرارت 10 سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا ہے۔