ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سسر کے انتقال پرفلک شبیر کا ردعمل

سسر کے انتقال پرفلک شبیر کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور نامور اداکارہ سارہ خان اور ان کی پوری فیملی گہرے صدمے سے دوچار ہیں، والد کے انتقال پر اداکارہ سے ساتھی اداکارؤں کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے،سسر کی وفات پر فلک شبیر نے بھی اہم پیغام جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق شوبز کی دنیا کا معروف نام اداکارہ سارہ خان کے گھر سوگ کی فضا چھاہوئی ہے، سر سے والد کا سایہ اٹھاجانے پر لواحقین افسردہ ہیں،اداکارہ کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے اپنے سسر کے انتقال پر ایک خصوصی پیغام لکھا، انسٹاگرام سٹوری میں فلک شبیر نے سسر کی وفات پر افسردگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ’مجھے یہ کہتے ہوئے شدید دُکھ اور افسردگی کا احساس ہورہا ہے کہ میرے پیارے سُسر جی اب اِس دُنیا میں نہیں رہے۔

 گلوکار فلک شبیر نےلکھا کہ ’بابا سارہ خان،میرے لیے اور ہماری فیملی کے لیے اللّہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت تھے۔’میری دُعا ہے اللّہ تعالیٰ بابا کی مغفرت فرمائے اور اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے آمین۔

 تحریر کے آخر میں گلوکار نے اپنے چاہنے والوں اور دوستوں سے اہلیہ کے والد کی مفغرت کے لئے دعا کی اپیل کی۔گزشتہ روز فوٹو گرافر عبدالصمد ضیاءنے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سارہ خان کی شادی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ مذکورہ تصویر میں سارہ خان اور فلک شبیر اداکارہ کے والد کو بوسہ دیتے نظر آرہے ہیں۔

 تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ سارہ خان کے والد گزشتہ رات انتقال کرگئے۔‘ انہوں نے سارہ خان کے والد کی مغفرت کے لیے بھی دعا کی۔فوٹو گرافر نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ سارہ خان سمیت ان کے اہلخانہ کو اس مشکل گھڑی میں صبر و جمیل عطا کرے آمین۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer