ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اس بار جی ایس پی پلس کے لیے زیادہ پر امید ہیں: گورنر پنجاب

اس بار جی ایس پی پلس کے لیے زیادہ پر امید ہیں: گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: یورپین پارلیمنٹ کے نائب صدرفابیو کاستالدو نے پاکستان کو دوبارہ جی ایس پی پلس دینے کے لیے حمایت کا اعلان کردیا، بھارت کے شہریت سے متعلق متنازع بل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔۔

گورنرہاوس میں یورپین یونین کے نائب صدر فابیو کاستالدو نے چورہدری سرور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کو دوبارہ جی ایس پی پلس دینے کے لیے حمایت کا اعلان کردیا، جبکہ متنازع شہریت بل اورکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرتشویش کا اظہار کیا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اس بار جی ایس پی پلس کے لیے زیادہ پر امید ہیں، جی ایس پی پلس سمیت کشمیر اور دیگر مسائل پر بھی یورپین یونین کردار ادا کرسکتی ہے۔

یورپین نائب صدر نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ستر ہزار پاکستانیوں کی جانیں امن کے لئے قربان ہوئیں، دونوں ممالک کے درمیان مصالحت کیلئے بھی تیارہیں۔    

Shazia Bashir

Content Writer