(سٹی 42) لاہور کے معروف و مصروف اُردو بازار کے ماجد سنز پلازہ میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا۔
ذرائع کے مطابق اُردو بازار کے ماجد پلازہ میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کے باعث نوجوان زوہیب جھلس کر جاں بحق جبکہ دو افراد 50 سالہ یعقوب اور29 سالہ زمان جھلس گئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، ریسکیو کی 3 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔