پنجاب ہاؤس مری اور راولپنڈی کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنےکا فیصلہ

پنجاب ہاؤس مری اور راولپنڈی کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) سابقہ دور حکومت میں سیاسی سرگرمیوں کےاہم گڑھ تعلیمی اداروں میں تبدیل کیےجائیں گے، پنجاب حکومت نےپنجاب ہاؤس مری اور پنجاب ہاؤس راولپنڈی کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنےکا فیصلہ کر لیا۔

  ن لیگ کے دور حکومت میں پنجاب ہاؤس مری اور پنجاب ہاؤس راولپنڈی اہم سیاسی سرگرمیوں کا مرکز رہےہیں، کئی اہم سیاسی اور سرکاری اجلاس ان دونوں سرکاری عمارات میں منعقد کیے جاتے رہے ہیں، تاہم اب موجودہ پنجاب حکومت نےان عمارتوں کو یونیورسٹی میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب ہاؤس مری میں کوہسار یونیورسٹی اورپنجاب ہاؤس راولپنڈی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور کا کیمپس بنایا جائےگا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے دونوں یونیورسٹیوں کےقیام کی منظوری دے دی ہے، کوہسار یونیورسٹی میں نئی لائبریری اور کمپیوٹر لیب بنائی جائےگی جس کے لیے30  کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں، جبکہ آئی ٹی یونیورسٹی پنجاب ہاؤس راولپنڈی کے لیے 16 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

۔

Sughra Afzal

Content Writer