(رضوان نقوی) ایف بی آر نے تاجروں کے ٹرن اوور ٹیکس کے تعین کیلئے کمیٹی بنادی، ممبر پالیسی ڈاکٹر حامد کمیٹی کے کنونیئر ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر پالیسی ڈاکٹر حامد کمیٹی کے کنونیئر، ڈی جی ریٹیل طارق حسین شیخ، تاجر رہنما محمد اجمل بلوچ، محمد نعیم میر، خواجہ سلمان صدیقی، محمد کاشف چودھری اور تین چارٹر اکاﺅنٹنٹ کمیٹی میں شامل ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی مختلف سیکٹرز کی طرف سے پیش کردہ گزارشات اور اعدادوشمار کی روشنی میں ان سیکٹرز کیلئے شرح ٹرن اوور ٹیکس کی سفارشات تیار کرے گی، یہ کمیٹی اپنے کام کی انجام دہی کیلئے مختلف سب کمیٹیاں تشکیل دے گی، سب کمیٹی میں مطلوبہ ٹریڈ کے دو نمائندے شامل ہونگے جو اس ٹریڈ کے ٹرن اوور ٹیکس کے تعین میں مدد دیں گے۔