بنگلہ دیش بورڈ نے پی سی بی کے خط کا جواب دے دیا

بنگلہ دیش بورڈ نے پی سی بی کے خط کا جواب دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ کا سیریز کے حوالے سے رابطہ ، بنگلہ دیش بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خط کا جواب دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش بورڈ کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے بنگلہ دیش بورڈ نے اپنے جواب میں پہلے ٹی ٹوئنٹی اور پھر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے حوالے پی سی بی کو آگاہ کردیا، پی سی بی کے نام لکھے گئے خظ میں بنگالی بورڈ نے ٹیسٹ بعد میں کھیلنے کی خط میں کوئی وجہ نہیں بتائی۔

ذرائع کے مطابق غیر تسلی بخش جواب دینے پر پی سی بی نے بنگلہ دیش بورڈ کو دوبارہ خط لکھ دیا، بنگالی بورڈ کے نام لکھے گئے خط میں پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز دو حصوں میں کھیلنے کی وجہ بتائی جائے۔ حال ہی میں بنگلہ دیش کی دو ٹیمیں پاکستان کھیل چکی اب انکار کی وجہ بتائی جائے، خط میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول کے مطابق ایک ساتھ کھیلنے پر قائم ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نام لکھے گئے اپنے خط میں پاکساتن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے ٹیسٹ میچز کاشیڈول تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے، ایف ٹی پی میں ٹیسٹ میچز کا یہی شیڈول ہے اور سیریز اسی شیڈول کے مطابق ہونی چاہئے۔ خط میں بنگلہ دیش بورڈ کو سہولت فراہم کرنے کے لئے سکیورٹی کنسلٹنٹ اور آئی سی سی سے رابطہ کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

  پی سی بی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں ایشین الیون میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل نہ کئے جانے تاثر غلط ہے

Sughra Afzal

Content Writer