ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار انتقال کر گئے

 ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار وکیل فاروقی 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

وکیل فاروقی گزشتہ روز آرٹس کونسل سے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ خالق حقیقی سے جاملے، اداکار وکیل فاروقی کو پی ٹی وی کے ڈرامے ٹیپو سلطان سے شہرت حاصل ہوئی، مرحوم ان دنوں اپنی ایک ٹیلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے تاہم وہ اسے مکمل نہ کرسکے۔

وکیل فاروقی نے اپنی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی کے ڈراموں سے 1967 ءمیں کیا تھا۔

 مرحوم کے مشہور ڈراموں میں عید ٹرین، آخری چٹان، محمد بن قاسم، برزخ، عروسہ، صبح سویرے، ہیلو ہیلو، آبلہ پا، تعلیمِ بالغاں، سحر ہونے تک، شمع، باادب باملاحظہ ہوشیار، ہفت آسماں اور خود غرض جیسی 50 سے زائد ڈرامہ سیریل شامل ہیں۔

 وکیل فاروقی نے 2 درجن سے زائد سٹیج ڈراموں میں بطور رائٹر و ڈائریکٹر اپنی خدمات بھی سر انجام دیں۔ وکیل فاروقی نے شادی نہیں کی تھی، ورثاء میں انہوں نے 2 بھائی اور ایک بہن کو سوگوار چھوڑا ہے

Sughra Afzal

Content Writer