لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کی اینٹی کرپشن میں پیشی

لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کی اینٹی کرپشن میں پیشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) کھوکھر پیلس کی غیر قانونی تعمیرات کے معاملہ پر لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کی اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں پیشی، سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ ادارے جب بلائیں گے، حاضر ہوجاؤں گا، کسی قبضہ گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک سو کنال سے زائد رقبہ پر محیط کھوکھر پیلس کی غیر قانونی تعمیرات کی ایف آئی آر میں نامزد رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے دفتر میں پیش ہوئے۔ سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن میں ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ہمارا کسی بھی قبضہ گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ ان کے گھر کو گرایا جارہا ہے، کھوکھر پیلیس میں بائیس خاندان مقیم ہیں، مساجد میں ان کے خلاف اعلان کروائے گئے اور ان کے خلاف بینرز آویزاں کئے گئے۔ سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ اداروں سے کوئی اختلاف نہیں جب بلائیں گے، حاضر ہوجاؤں گا۔ ایک سوال کے جواب پر سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ میاں نواز شریف سے ملاقات نہیں ہو پائی آج کل صرف اداروں سے ملاقات جاری ہے۔

واضح رہے اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے ایل ڈی اے کی بجائے ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن سے نقشے منظور کروا کر کھوکھر پیلیس غیر قانونی طور پر تعمیر کرنے کے معاملہ پر درج کی گئی ایف آئی آر میں رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر، ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر اور سابق ٹاؤن آفیسر پلاننگ ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن چوہدری محمد سلیم کو نامزد کر رکھا ہے۔