پنجاب پولیس میں سزا و جزا کیلئے نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ

پنجاب پولیس میں سزا و جزا کیلئے نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ
کیپشن: City42 - Police Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پولیس میں سزا و جزا کیلئے نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ، پنجاب پولیس میں خود احتسابی اور پولیس کےخلاف عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ہرضلع میں ایس پی کمپلینٹ تعینات کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے سٹی 42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ پولیس میں رشوت ستانی اور افسران واہلکاروں کے خلاف شکایات سننے اور پولیس کے متعلقہ عوامی مسائل کے حل کیلئے لاہور سمیت صوبہ بھرمیں ایس پی کمپلینٹ تعینات کیا جائے گا۔ ہر ضلع میں ایس پی کمپلینٹ روزانہ کی بنیاد پر پولیس کےخلاف شہریوں کی شکایات سن کر ان کے ازالے کے لئے احکامات جاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی غلطی ثابت ہوگی تو محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ افسران روزانہ کی بنیاد پر آئی جی آفس رپورٹ بجھوائیں گے۔ پولیس اہلکاروں وافسران کے خلاف سزا و جزا کیلئے چارٹ تشکیل دیا جارہا ہے۔ جس کے تحت ہر اہلکار کی قانون شکنی پر سزا تجویز کی جارہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer