ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں سینئر افسران کی قلت، 3 اہم محکمے سیکرٹری کے بغیر چلنے لگے

پنجاب میں سینئر افسران کی قلت، 3 اہم محکمے سیکرٹری کے بغیر چلنے لگے
کیپشن: City42- Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42): پنجاب میں سینئر افسران کی قلت پیدا ہوگئی، 3 اہم محکمےسیکرٹری کے بغیر چلائے جانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 3 اہم محکموں میں سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری نوجوانان اور سیکرٹری بلدیات کی نشستیں خالی ہیں،  جس کی وجہ سے تینوں محکموں کے انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے پاس سینئر افسران کی قلت ہے جس کی وجہ سے تعیناتیاں نہیں ہوسکیں۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا کہنا ہے کہ 9، 10 اور 11 جنوری کو سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہورہا ہے جس میں افسران کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی ملے گی اس کے بعد پنجاب کو مزید افسران مل سکیں گے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں