ایشیاء کپ کا افتتاحی میچ؛ نیپال کرکٹ ٹیم ملتان ایئرپورٹ پہنچ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایشیاء کپ کے افتتاحی میچ کے لیے نیپال کرکٹ ٹیم ملتان ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بعد نیپالی ٹیم بھی ملتان پہنچ گئی۔ نیپال کرکٹ ٹیم روہت کمار پاؤدل ٹیم کی کپتانی میں ملتان پہنچی ،  نیپالی ٹیم کے کراچی سے ملتان پہنچنے پر سوہن حلوہ اور  سرائیکی اجرک پہنا کر استقبال کیا گیا.  

نیپال کرکٹ ٹیم سخت سیکورٹی کے باعث نجی ہوٹل روانہ ہوگئی، دونوں ٹیمیں آج نجی آرام کریں گئی۔دونوں ٹیمیں کل دن 1 بجے ملتان سپورٹس گراونڈ میں پریکٹس کرینگی.

واضح رہے کہ نیپالی ٹیم کے  کھلاڑیوں میں محمد آصف شیخ، کوشال بھرتل، للت نارائن راج بنسی، بھیم شرکی  شامل ہیں، اس کے علاوہ نیپالی ٹیم میں کوشال ملا، دپیندرا سنگھ ایری، سندیپ لامیچنے، کرن ایل سی، گلشن کمار جھا ،ایم ڈی عارف شیخ، سومپال کامی، پراتیس جی سی، کشور مہتو ،سندیپ جورا، ارجن سعود اور شایم ڈھکال شامل ہیں۔ 

پاکستان پہلی بار ایشیاء کپ کی میزبانی کرنے کو تیار ہے، پہلا میچ نیپال اور پاکستان کے درمیان 30 اگست کو کھیلا جائے گا.