ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں تمام متعلقہ اداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ الرٹ رہیں، سیلاب کا خطرہ ٹلتے ہی متاثرہ خاندانوں کی بحالی یقینی بنائیں۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے قصور میں سیلابی صورتحال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پارٹی کی لوکل لیڈرشپ نے دریائے ستلج میں آئے سیلاب سے متاثر ہونے والے دیہات کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ، صوبائی اور وفاقی اداروں نے کئی ہزار خاندانوں کو ریسکیو کیا، ریلیف کیمپس تک پہنچایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں تمام متعلقہ اداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ الرٹ رہیں، سیلاب کا خطرہ ٹلتے ہی متاثرہ خاندانوں کی بحالی یقینی بنائیں۔