بجلی کے بلوں پرعوام کا غصہ،پیسکونےکام عملاً روک دیا،پولیس سکیورٹی مانگ لی

Peshawar Electricity Company, PESCO, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف عوامی ردعمل کے پیش نظر الیکٹرک سپلائی کمپنی نے پولیس سے سکیورٹی مانگ لی۔ کمپنی کی انتظامیہ نے اپنے ملازمیں کو گاڑیاں سڑک پر نہ لانے اور تمام سرکاری گاڑیوں سے سبز نمبر پلیٹیں  ہٹانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 پیسکو نے سکیورٹی کی فراہمی سے متعلق سی سی پی او کو خط لکھا ہے جس میں پیسکو کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ سات سب ڈویژنز پر پولیس تعینات کی جائے ، ان سات سب ڈویژنز میں خیبر سرکل، حیات آباد ٹو تاج آباد ،لنڈی ارباب، بڈھ بیر، متنی اور دیہہ بہادر سب ڈویژنز شامل ہیں۔

  خط میں کہا گیا ہے کہ مشتعل عوام ان سب ڈویژنز میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کرسکتے ہیں۔ 
اسی خطرے کے پیش نظر پیسکو ملازمین میں بھی خوف و ہراس پایا جارہا ہے جبکہ خط میں یہ لکھا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں امن و امان کو خدشات لاحق ہوسکتے ہیں تاہم اس صورتحال میں پیسکو ملازمین اور املاک کو تحفظ فراہم کیا جانا ضروری ہے۔

دوسری جانب سی سی پی او اشفاق انور نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پیسکو کو  فوری طور پرسکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

اشفاق انور نے کہا کہ پیسکو کی جانب سے بھیجے گئے خط پر کل سے عمل درآمد شروع ہوگا۔

اسی اثنا میں پیسکو نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کے بلوں کے خلاف عوام کےاحتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر اپنے ادارے کی تمام گاڑیاں سے گرین نمبر پلیٹ ہٹانے کے احکامات صادر کر دیئے ہیں۔ پشاور الیکٹرک کمپنی کے ایک سرکلر میں تمام ملازمین  کو ہدایت کی گئی ہے کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ادارہ کی کسی گاڑی کو بلا ضرورت سڑک پر نہ جانے دیا جائے۔

پیسکو کےحوالی سے مقامی صحافتی زرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نے بجلی کے بلوں کے خلاف عوامی احتجاج شروع ہونے کے بعد اپنا روز مرہ کام عملاً روک دیا ہے، گزشتہ دو دن سے کمپنی کے فیلڈ میں کام کرنے والے زیادہ تر کارکن کام روک کر دفتروں تک محدود ہو گئے ہیں۔ اب صرف بجلی کی ترسیل میں خرابی کی شکایت  دور کرنے کے لئے عملی کو انتہائی احتیاطی تدابیر کے ساتھ بھیجا جا رہا ہے۔ باقی تمام کام آئندہ احکامات تک روک دیئے گئے ہیں۔