ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نظر انداز کرکٹروں کی سنی گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑے فیصلے کر دیئے

Pakistan Cricket Board, PCB, Blind Cricket Tean, Wheal Chair Cricket Team, Anual Budget, PCB, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی سی بی کی مینیجمنٹ کے اہم امور ڈسکس کئے گئے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینیجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکا اشرف نے آئی سی سی فنانشل ماڈل پر ارکان کو اعتماد میں لیا۔  اجلاس میں وہیل چیئر اور بلائنڈ کرکٹ کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

 مینیجمنٹ کمیٹی کے دو ارکان مصطفی رمدے اور ذوالفقار ملک اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اجلاس کراچی میں منعقد کرنے پر ذکا اشرف کے اس اقدام کو سراہا۔ مینیجمنٹ کمیٹی کےارکان نے متفقہ طور پر  پاکستان کرکٹ بورڈ کے مالی سال 2023-24 کا بجٹ منظور کرلیا۔

چیرمین ذکا اشرف نے ارکان کو آئی سی سی کے حالیہ اجلاس میں اپنی شرکت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

منیجمنٹ کمیٹی نے وہیل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن اور بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کی حالیہ عمدہ کارکردگی تعریف کی۔

ویل چیئر اور بلائنڈ کرکٹ کے لیے ستر ستر لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے برمنگھم میں منعقدہ ورلڈ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینیجمنٹ کمیٹی نےاسٹیڈیمز میں سولر پینلز کی تنصیب کی  تجویز کی منظوری دے دی۔