وزیراعظم کی زیر صدارت بلوچستان کی سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا اجلاس طلب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بلوچستان کی سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا اجلاس طلب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے وزیراعظم کو بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے حوالے پیش رفت اور درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے اعلیٰ تعلیم کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر کے اسے بین الاقوامی  معیار پر لانے کا اعادہ کیا۔ 

 وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے نوجوان اور ہماری افرادی قوت پاکستان کے بہتر مستقبل کے حصول کے لیے انتہائی اہم اثاثہ ہیں۔ پاکستان میں نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے متعدد مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ ہمارے باصلاحیت نوجوان ملک کی ترقی میں اپنا کردار مؤثر طریقے سے ادا کر سکیں۔ پاکستان میں جدّت کا فقدان، تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے فقدان سے منسلک ہے، یونیورسٹیوں میں تحقیق اور نئی ایجادات کے فروغ کو یقینی بنائیں. 

وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایات کی کہ جامعات میں اعلیٰ تعلیم کو جدید تحقیق کی مستحکم بنیاد بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے. انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء و طالبات صنعتوں کو درکار پیشہ ورانہ مہارتیں و ہنر رکھتے ہوں. ملک میں موجود صنعتیں یونیورسٹیوں میں انکیوبیشن سینٹر بنائیں تاکہ طلباء و طالبات کو ہم عصر تحقیق کے مواقع میسر ہوں. ایسے اقدامات سے ملک میں صنعتوں کیلئے تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم ہوگی اور صنعتی انقلاب کی راہ ہموار ہوگی. ملک میں معیاری اعلیٰ تعلیم کی مستقل فراہمی سے زندگی کے تمام شعبوں میں بہتری آئے گی۔