ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیکٹری میں دھماکا ، 4 افراد ہلاک

 فیکٹری میں دھماکا ، 4 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیڑنگ ڈیسک: بھارت میں غیر قانونی طور  پر چلنے والی پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مغربی بنگال کے شمالی ضلع گنہ کی پٹاخہ فیکٹری میں صبح کے وقت پیش آیا, دھماکے کے نتیجے میں فیکٹری کے آس پاس موجود گھروں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور متعداد افراد زخمی ہوئے جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے مزید اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مقامی افراد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فیکٹری کئی ماہ سے غیر قانونی طور پر چل رہی تھی، مقامی افراد نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ یہ فیکٹری پولیس اور سیاستدانوں کی ملی بھگت سے چل رہی تھی۔