جنوبی افریقا کی وویمن کرکٹ ٹیم اپنے پہلے دورے پر پاکستان پہنچ گئی

جنوبی افریقا کی وویمن کرکٹ ٹیم اپنے پہلے دورے پر پاکستان پہنچ گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کی وویمن کرکٹ ٹیم اپنے پہلے دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی ۔

 جنوبی افریقا وویمن ٹیم دبئی کے راستے پرواز EK600 سے کراچی پہنچی ہیں  ٹیم کا جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کرتے ہوئے  کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستے بھی پیش کیے گئے۔ جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے لیے صدر مملکت کا پروٹوکول دیا جارہا ہے، کراچی ائیرپورٹ ٹرمینل ون سے ٹیم کی قیام گاہ تک سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ایس ایس یو کمانڈوز، رینجرز، پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،ٹیم کو سخت ترین حفاظتی حصار میں مقامی ہوٹل پہنچایا جارہا ہے۔

 جنوبی افریقا اور پاکستان وویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین نیشنل اسٹیڈیم میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔1، 3 اور 5 ستمبر کو تین ٹی 20 میچز شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم مہمان ٹیم کے ساتھ 8، 11 اور 14 ستمبر کو ون ڈے کرکٹ میچ کھیلے گی، ون ڈے سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔20 روزہ دورہ مکمل کرکے افریقی خواتین کرکٹرز 15 ستمبر کو وطن واپس روانہ ہوں گی۔