مفتاح اسماعیل کی باتوں میں کوئی سچائی نہیں؛ تیمور سلیم جھگڑا

Taimur Saleem Khan Jhagra (born 9 November 1977) is a Pakistani politician who is the current Provincial Minister of Khyber Pakhtunkhwa for Finance
کیپشن: taimur saleem jhagra statement
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کے پی کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا مفتاح اسماعیل نے جو باتیں کئے ان میں کوئی سچائی نہیں، مفتاح اسماعیل کی پالیسیوں سے انکی اپنی پارٹی متفق نہیں، خط لیک ہونے کے بعد ٹویٹر پر ڈالا گیا۔

تفصیلات کےمطابق کے پی کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور سابق گورنر شاہ فرمان کی پشاور نیوز کانفرنس ہوئی، تیمور سلیم نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے جو باتیں کئے ان میں کوئی سچائی نہیں۔ خط کو پبلک کرنے اور کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ مفتاح اسماعیل کی پالیسیوں سے انکی اپنی پارٹی متفق نہیں، خط لیک ہونے کے بعد ٹویٹر پر ڈالا گیا۔

تیمور سلیم کا کہناتھا کہ صوبے کے حق میں ہم ہر حد تک جائے گے۔قومی مفاد وفاقی حکومت کو ہمارے ساتھ بیٹھنا ہوگا۔اس میں قبائلی علاقوں کا صحت کارڈ اور این ایف سی شامل ہے۔ہماری این ایچ پی کا ایک پیسہ ہمیں نہیں ملا۔یہ وفاق کے ساتھ غداری نہیں یہ ایک صوبے کا حق ہے۔کئی بار مفتاح اسماعیل سے رابطے کی کوشش کی جس کا کوئی جواب نہیں ملا۔صوبےکے مفادات،قبائلی اضلاع کے بجٹ کے حوالے سے وفاقی بجٹ سے پہلے مفتاح اسماعیل سے میں ملا۔

وفاق سے مانگے گئے پیسوں میں 74ارب کی بجائے صرف 60 ارب ملے ۔قبائلی اضلاع کے بجٹ سے وہاں کی سیکورٹی اور انضمام مضبوط ہوگا کیا یہ قومی انٹرسٹ نہیں ہے۔وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے معاہدے کو غداری اور اپنے معاہدے کو ملک سے وفاداری ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ملک کے ساتھ یہ لوگ سیاست کھیل رہے ہیں۔ملکی مفاد میں 24 گھنٹے کے اندر شرائط لگا کر آئی ایم ایف کے معاہدے پر دستخط کیے۔قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرینگے لیکن صوبے کے مفادات سے بھی پیچھے نہیں ہٹے گے۔

شاہ فرمان نے کہا فاٹا کے انضمام کی تکمیل کے لئے وفاق کو فنڈز دینے ہونگے۔وفاقی حکومت کے الزمات کے باوجود خان صاحب سیلاب زدگان کے لئے فنڈز اکٹھا کرینگے۔وفاقی حکومت عمران خان کو مقدمات میں مصروف رکھ کر عوامی خدمت سے دور کرنا چاہتی ہے۔اگر عمران خان سے عوامی خدمت چاہتے ہو تو ان پر مقدمے درج کرنا چھوڑ دو۔

اگر ڈیم بنے ہوتے تو یہ سیلاب زحمت کی جگہ رحمت بن جاتا۔وفاقی حکومت نے خود اعتراف کیا ہے کہ قوم ہم پر اعتماد نہیں کرتی۔عمران خان نے قوم کے ساتھ کھڑے ہونے اور فنڈ ریزنگ کا فیصلہ کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer