(سعید احمد سعید )لاہور سے لندن جانے والی ورجن اٹلانٹک کی پرواز کی واپس لاہور ائیرپورٹ ہنگامی لینڈنگ، پرواز وی ایس 365 نے لاہور سے لندن کے لیے اڑان بھری تھی۔
تفصیلات کےمطابق لاہور سے لندن جانے والی ورجن اٹلانٹک کی پرواز کی واپس لاہور ائیرپورٹ ہنگامی لینڈنگ ہوئی، پرواز وی ایس 365 نے لاہور سے لندن کے لیے اڑان بھری تھی۔ٹیکنیکل فالٹ کے باعث پائلٹ طیارے کو پشاور ائیرپورٹ کی حدود سے واپس لاہور ائیرپورٹ لے آیا۔طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔
طیارے میں ٹیکنیکل فالٹ کے باعث پرواز پہلے ہی دو گھنٹے سے زائد تاخیر سے روانہ ہوئی تھی۔پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ائیرپورٹ اتار لیا۔ لاہور ائیرپورٹ پر انجینئرنگ عملے نے طیارے کی انسپیکشن شروع کردی۔