ویڈیو؛ سیلاب متاثرین کے امدادی ٹرک لوٹ لئے گئے، پولیس بھی شامل

Truck robbery video viral
کیپشن: Truck robbery
سورس: 24newshd
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نوشہرو فیروز کے ڈپٹی آفس میں کھڑے سیلاب زدگان کے لئے کھڑے ٹرک لوٹ لئے گئے، امدادی سامان کو لوٹنے والے میں پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔

تفصیلات کےمطابق ڈپٹی آفس نوشہرو فیروز  میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں کو لوٹ لیا گیا، امدادی سامان کو مال غنیمت سمجھتے لوٹنے والوں میں پولیس اہلکار  بھی شامل ہیں، ٹرکوں میں دریاں، کپڑے، بنیادی ضررویات کی اشیاء تھیں، ٹرک ڈی سی آفس میں کھڑے ہونے پر برسات متاثرین خود ہی لوٹ کرلے گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جس کے ہاتھ جو لگا وہ لے گیا، ڈپٹی آفس میں متاثرین کو امدادی سامان تقسیم کرنے کی لسٹیں بن رہی تھی، تقسیم سے قبل ہی وہاں کھڑے ٹرکوں سے امدادی سامان غائب ہوگیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج 24 نیوز کو موصول ہوچکی ہے۔

پاک فوج اور میڈیا کے بروقت الرٹ نےنوشہرہ میں ہزاروں زندگیوں کو ڈوبنےسےبچا لیا،منڈا ڈیم ہیڈورکس ٹوٹنےسےچارسدہ اور نوشہرہ میں خوف ناک سیلابی ریلے کی اطلاع اور میڈیا پر مہم مددگار ثابت ہوئی۔پاک فوج کےدستوں نےمقامی آبادی کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔

تازہ اطلاعات کےمطابق  تین لاکھ کیوسک سے زیادہ بڑا ریلہ نوشہرہ سے گزر رہا ہیں،بند  ٹوٹنے سے سیلابی پانی محتلف علاقوں میں داخل ہوچکا ہے،جی ٹی روڈ کے کنارے ہوٹلز بھی ڈوب گئے، تحصیل پبی اور نوشہرہ کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے جبکہ نقل مکانی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

تحصیل پبی محب بانڈہ میں حفاظتی بند ٹو ٹنے کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا،ریسکیو نوشہرہ واٹر ریسکیو اور ڈیزآسٹر ٹیموں کی امدادی کارروایاں جاری ہیں۔ریسکیو اہلکار سیلابی پانی میں پھنسے خواتین اور بچوں کو کشتیوں کے ذریعے نکالنے میں مصروف ہیں۔نوشہرہ کلاں کے علاقہ میں پشتے بہہ جانے کی وجہ سے سیلابی پانی آبادی میں داخل ہورہا ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer