ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلون مسک کی والدہ کو گیراج میں کیوں سونا پڑتا ہے؟

ایلون مسک کی والدہ کو گیراج میں کیوں سونا پڑتا ہے؟
کیپشن: elon musk
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی والدہ  مے مسک نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ جب بھی اپنے بیٹے سے ملنے جاتی ہیں تو  انکو  گیراج میں سونا پڑتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  حالیہ ایک انٹرویو  میں مے مسک نے  اپنے امیر ترین بیٹے سے اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی  اور انکشاف کیا کہ وہ جب ٹیکساس جاتی ہیں اپنے بیٹے سے ملنے تو  انکو گیراج میں اس لیے سونا پڑتا ہے کیونکہ انکے بیٹے کے پاس اپنا گھر  نہیں ہے۔ 

یہ جان کر کافی لوگوں کو حیرانی ہوگی کہ ایلون مسک اسپیس ایکس ہیڈ کوارٹر کے قریب رہتے ہیں اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل ہونے کے باوجود بھی ان کے پاس رہنے کے لیے اپنا کوئی گھر نہیں ہے۔

اُنہوں نے ایلون مسک کے ساتھ مریخ پر جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر 6 ماہ کے لیے کہیں اکیلے رہنا پڑے تو ذاتی طور پر مجھے یہ بات پسند نہیں ہے، لیکن اگر میرے بچے ایسا چاہتے ہیں کہ میں ان کے ساتھ چلوں تو میں مریخ پر جاؤں گی۔