لاہور ائیر پورٹ کے اطراف میں دفعہ 144نافذ، نوٹیفکیشن جاری

Lahore Airport
کیپشن: Lahore Airport
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں 5 کلومیٹر کے علاقے میں دفعہ 144کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کی سفارش پر محکمہ داخلہ پنجاب نےمسافر طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کے پیش نظر یوم دفاع سے قبل لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں پانچ کلو میٹر کے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پابندی کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے تحت ایئرپورٹ کے اطراف میں 10ستمبر تک دفعہ144نافذ رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں کبوتر اڑانے، آتشبازی اور لیزرلائٹس کے استعمال پر پابندی ہوگی, ان علاقوں میں ڈرون کیمرے اڑانے اور صدقے کا گوشت پھینکنے پر پابندی عائد کردی گئی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائےگی۔