بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

Sales Tax
کیپشن: Sales Tax
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) بجلی بلز میں سیلز ٹیکس کیخلاف تاجروں کی درخواست سماعت کیلئے مقرر، جسٹس راحیل کامران شیخ تاجر ناصر بشیر کی درخواست پر 29 اگست کو سماعت کریں گے، عدالت نے ایف بی آر سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

ہائیکورٹ کے رجسٹرارآفس نے کیس کی سماعت کیلئے کازلسٹ جاری کر دی، درخواست میں وزیراعظم، صدرمملکت کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، ایف بی آر، چیئرمین واپڈا، وزیرقانون اور وزرات اطلاعات سمیت دیگرکو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چھوٹے تاجر اور ریٹیلر پر ٹیکسز کو غیرقانونی طورپر تبدیل کیا گیا، نئے ٹیکس کو ایک یونٹ بجلی استعمال کرنیوالے چھوٹے تاجر کو بھی بھیجا گیا ہے، مہنگائی کیخلاف نعرہ لگا کر آنیوالی حکومت کے جھوٹے دعوے عیاں ہو چکے ہیں، وزیراعظم صادق امین نہیں رہے۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کی وصولی کا اقدام کالعدم قرار دے۔