ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشیں اور سیلابی صورتحال، تاجروں نے خیموں کی قیمتیں بڑھا دیں

بارشیں اور سیلابی صورتحال، تاجروں نے خیموں کی قیمتیں بڑھا دیں
کیپشن: camps
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب دیسک : کراچی میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث  کراچی کی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار  میں خیموں کی قلت   پیدا ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق   جہاں لوگ سندھ میں بارشوں اور سیلاب کی زد میں آ     کر پریشان  ہیں اسی کے ساتھ ان پر ایک اور مشکل آ پہنچی ۔ کراچی کے جوڑیا بازار میں ضرورت کی ہر ایشیا موجود ہوتی ہے لیکن اس صورتحال میں وہاں خیموں کی قلت ہو گئی ہے ۔

خیموں کی قلت کے باعث  تاجروں نے قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔تاجروں کے مطابق خام مال اندرون پنجاب سے کراچی لایا جاتا ہے لیکن زمینی راستے بند ہونے کے باعث خیموں اور ترپال میں استعمال ہونے والا خام مال کراچی نہیں پہنچ پا رہا ۔

واضح رہے کہ اس وقت عارضی چھت سیلاب متاثرین کی بڑی ضرورت ہے لیکن خیموں  اور ترپال کی بڑھتی  ہوئی قیمتوں نے انکو بے آسرا  کر دیا۔