ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی لائیو تقریر پر پابندی کیخلاف درخواست، عدالت کا فیصلہ آگیا

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر لائیو نشر کرنے پر پابندی کیخلاف سابق وفاقی وزیر علی زیدی کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر لایئو نشر کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈووکیٹ عمر سومرو نے کہا کہ درخواست نہیں چلانا چاہتے۔ عدالت نے علی زیدی کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کیے تھے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پابندی ایک فرد پر لگی ہے جماعت یا دوسرا فرد کیسے چیلنج کرسکتا ہے؟ وفاقی وزیر علی زید نے دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ 20 اگست پیمرا کا نوٹی فکیشن خلاف قانون ہے، لائیو کوریج آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترداف ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 اگست پیمرا کے نوٹی فکیشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے، آئینی درخواست کے فیصلے تک پیمرا نوٹی فکیشن کو معطل کیا جائے۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے درخواست میں وفاقی حکومت اور پیمرا کو فریق بنایا تھا۔