(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو زیرو بیلنس پر فری کال کی سہولت فراہم کردی گئی۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی اے کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پر فری کال کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی، وزیراعظم کی ہدایت پر اب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل کمپنیوں نے زیرو بیلنس پر کال کی سہولت دے دی، یہ اقدام عوام کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا۔
واضح رہےکہ مون سون کی طوفانی بارشوں اور سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچادی، بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان رپورٹ ہو چکا ہے اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہونے کے باعث متعدد شہروں کا آپس میں زمینی رابطہ بھی منقطع ہو چکا۔