ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کن حلقوں سے ضمنی الیکشن لڑیں گے؟

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)   پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے 3 حلقوں سے عمران خان ہی ضمنی الیکشن لڑیں گے، پی ٹی آئی نے ٹکٹ ریٹرننگ افسران کو جمع کرا دیئے۔ 

شہر قائد میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی الیکشن ، پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی سرگرمیاں تیزی آگئی، عمران خان لیاری کورنگی اور ملیر کی تینوں نشستوں سے ضمنی الیکشن لڑیں گے، پارٹی ٹکٹ ریٹرننگ افسران کو جمع کرادیئے گئے،  انتخابی مہم کے لیے عمران اسماعیل، علی زیدی نگراں مقرر کردیئے گئے۔

پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان سب سے زیادہ مقبول ہیں،نتائج وہ ہی ہونگے جو این اے 245 میں تھے۔

دوسری جانب این اے 237 کی نشست پر مسلم لیگ ن کے قادر بخش کلمتی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے، قادر بخش کلمتی نے پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کی حق میں کاغذات نامزدگی واپس لی جبکہ لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 246 پر عمران خان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے نبیل گبول ہونگے۔