پاکستان میں پولیو کا ایک اورمریض سامنے آگیا، تعداد 15 ہوگئی

پاکستان میں پولیو کا ایک اورمریض سامنے آگیا، تعداد 15 ہوگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 15 گئی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں 17 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس پایا گیا، نیا کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 22 اگست سے ملک بھر میں پولیو مہم جاری ہے، تاہم مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، پولیو ورکرز مشکل حالات کے باوجود گھر گھر جا کر بچوں کی ویکسینیشن کر رہے ہیں .وزارت سحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

واضح رہے کہ اب تک رپورٹ ہونے تقریباً تمام پولیو کیسز خیبرپختونخوا سے ہیں۔