ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا میں مبتلا افراد میں موت کا خطرہ کس وقت بڑھتا ہے،ماہرین نے بتا دیا

corona cases
کیپشن: corona cases
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک  )  کورونا ایک جا ن لیوا مرض ہے  کورونا سے بہت زیادہ متاثر  ہونے والے افراد کے جسم میں مائیکرو کلاٹس بنتے ہیں جو جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

 امریکی طبی تحقیق کے مطابق کووڈ 19 سے بہت زیادہ بیمار افراد میں ورم اور بلڈ کلاٹس کی ممکنہ وجہ وہ اینٹی باڈیز ہوتی ہیں جو جسم اس بیماری سے لڑنے کے لیے تیار کرتا ہے، مگر وہ پھیپھڑوں میں غیر ضروری پلیٹ لیٹس سرگرمیوں کو متحرک کردیتی ہیں اور یہ خون کے لوتھڑے موت کے خطرے کو بڑھا کردماغ، دل، جگر، گردوں، پھیپھڑوں یا دیگر کے جان لیوا حد تک نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

 تحقیق میں انکشاف ہوا کہ جسم میں مائیکرو کلاٹس بننے کا عمل شروع ہونے کے بعد جسم ان کلاٹس کو روکنے میں مصروف ہو جاتا ہے اور وائرس کے خلاف مزاحمت رک جاتی ہے۔امریکی تحقیق کاروں نے کہا کہ سائنس دان ابھی تک وبا کا علاج کرنے میں لگے حالانکہ کے ہمیں بلڈ کلاٹس بننے کی وجوہات بننے والی بیماری کا علاج دریافت کرنے کی ضرورت ہے۔

محققین نے کہا کہ اگر مائیکرو فیجز شریانوں کو نقصان پہنچائے تو شریانوں میں خون جمنے لگتا ہے  یہاں تک کہ شریانیں بند ہو جاتی ہیں اور انسان کا جلد ہی موت کے منہ میں چلاجاتا ہے۔