ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی سربراہان مملکت کا وزیراعظم عمران خان سے اظہارتشکر

عالمی سربراہان مملکت کا وزیراعظم عمران خان سے اظہارتشکر
کیپشن: Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد 30 سے زائد ممالک کے ایک ہزار 335 افراد کو کابل سے اسلام آباد پہنچایا گیا۔ صدر یوروپی یونین سمیت مختلف سربراہان مملکت کا  وزیراعظم عمران خان کو شکریہ ادا کیا۔
 رپورٹ کے مطابق 15 سے 24 اگست کے دوران کابل سے 24 فلائٹس کے ذریعے ایک ہزار 335 غیر ملکی مسافروں کو اسلام آباد لایا گیا، جن میں بیلجیئم کے 15، ڈنمارک کے 43، کینیڈا کے 14، ہالینڈ کے 40 باشندے شامل تھے۔ اس دوران ترکی کے 42، برطانیہ کے 2، امریکا کے 11 شہریوں نے کابل سے انخلا کیلئے پاکستان سے مدد لی۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کے تین اہلکاروں کے کابل سے محفوظ انخلا میں بھی مدد فراہم کی۔ مجموعی طور پر 30 سے زائد ممالک کے شہریوں نے پاکستانی پیش کش سے فائدہ اٹھایا، ان ممالک میں بلغاریہ، فرانس، جرمنی، یونان، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، فلپائن، جنوبی افریقہ شامل ہیں۔پاکستان آنے والے غیر ملکیوں میں 874 افغان شہری بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد سے کابل جانے والی پروازوں کے ذریعے 521 مسافر افغانستان بھی گئے۔ غیر ملکی شہریوں کے محفوظ انخلا پر مختلف ممالک نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer