ڈیلٹا ویرینٹ انتہائی خطرناک، چونکا دینے والا انکشاف

Vaccination
کیپشن: Corona Virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: موڈرنا اور فائزر/بائیو این ٹیک ویکسین کی  ڈیلٹا وائرس  کے سامنے افادیت91 فیصد سے گھٹ کر 66 فیصد رہ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک نئی تحقیق میں میں بتایا گیا کہ امریکہ میں جب کورونا کی زیادہ متعدی قسم ڈیلٹا کا غلبہ ہوگیا تو ویکسینز کی افادیت میں کمی آئی۔ محققین نے بتایا کہ اگرچہ ہم نے کورونا کی قسم ڈیلٹا کے خلاف ویکسینز کی افادیت میں کمی کو دیکھا ہے مگر پھر بھی ان کے نتیجے میں بیماری سے متاثر ہونے کا خطرہ دوتہائی حد تک کم ہوجاتا ہے۔

اس تحقیق میں طبی عملے کے افراد اور دیگر اہم اداروں کے مجموعی طور پر 4 ہزار 217 ورکرز کو شامل کیا گیا تھا اور ہر ہفتے ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ان میں سے 83 فیصد یا 3483 کی ویکسینیشن ہوچکی تھی، 65 فیصد کو فائزر، 33 فیصد کو موڈرنا اور 2 فیصد کو جانسن اینڈ جانسن ویکسین استعمال کرائی گئی تھی۔تحقیق کے مطابق دسمبر 2020 سے اپریل 2021 تک بیماری کی روک تھام کے خلاف ویکسینز کی افادیت 90 فیصد تھی۔ اپریل اور اگست کے دوران کورونا کی قسم ڈیلٹا امریکہ میں زیادہ پھیلی اور ویکسینز کی افادیت میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

یہ نتائج اس وقت سامنے آئے ہیں جب امریکہ میں ویکسینیشن کرانے والے افراد کو ستمبر سے اضافی خوراک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد وقت کے ساتھ ویکسینز کی افادیت میں کمی سے بیماری کے خطرے کو بڑھنے سے بچانا ہے۔