بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے اہم پراجیکٹ شروع کرنیکا فیصلہ

Project in punjab
کیپشن: electricity production
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: پنجاب حکومت کا بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے کنال ٹاپ سولر پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ، محکمہ انرجی نے منصوبے پر ورکنگ کا آغاز کر دیا جبکہ منصوبے کی فیزیبیلٹی کی تیاری کے فنڈز مانگ لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت نے نئے منصوبے پر ورکنگ شروع کردی ہے۔ نہروں پر سولر پینلز کی تنصیب کر کے بجلی بنائی جائے گی جبکہ محکمہ انرجی نے ماحول دوست بجلی بنانے کے منصوبے پر ورکنگ کا آغاز کر دیا۔ منصوبے کی فیزیبیلٹی کی تیاری کے لیے پلاننگ کمیشن ٹو تیار کرکے منظوری کے لیے بھجوا دیا گیا۔

نہروں پر سولر پینلز لگا کر سستی اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار کے لیے 50 لاکھ روپے کی لاگت سے فیزیبیلٹی سٹڈی مکمل کی جائے گی,محکمہ انہار نے نہروں پر سولر پینلز لگانے اور فیزیبیلٹی کی تیاری کے لیے این او سی بھی جاری کر دیا۔ منصوبے کا سرکاری قیمتی زمینوں پر سولز پینلز لگانے کے بجائے نہروں کے ٹاپ پر لگا کر بجلی کی پیداوار کرنا ہے۔

محکمہ انرجی کے مطابق پنجاب کا نہری نظام وسیع اور بہترین ہے، کنال ٹاپ پر سولر پینلز لگانے سے ماحول دوست بجلی بنائی جا سکے گی،پڑوسی اور دیگر ممالک میں کنال ٹاپ سولر پاور پراجیکٹ کامیاب ہیں۔