ویب ڈیسک : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کہتا ہے کہ وہ تبدیلی اور ترقی لے کر آیا ہے۔ اپنے 3 سال کے دورمیں عوام کو نا تو ایک گھر دیا اور نا ہی کسی کو روزگار۔ عمران خان ایک جھوٹا وزیراعظم ہے۔
“عمران خان کہتا ہے کہ وہ تبدیلی اور ترقی لے کر آیا ہے۔ اپنے 3 سال کے دورمیں ٹھٹھہ کی عوام کو نا تو ایک گھر دیا اور نا ہی کسی کو روزگار۔
— PPP (@MediaCellPPP) August 27, 2021
عمران خان ایک جھوٹا وزیراعظم ہے۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari pic.twitter.com/0BzTRNFhhP
رپورٹ کے مطابق ٹھٹہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے عمران خان تبدیلی لاسکے ہیں نہ انقلاب ساری حکومت جھوٹ پر کھڑی ہے۔ جب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مکلی بائی پاس پہنچے تو ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ علاقہ جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا، خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد اس اجتماع میں موجود تھے قبل ازیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دھابیجی اور گھارو آمد پر بھی ہزاروں افراد نے فقید المثال استقبال کیا ۔ دھابیجی سے ٹھٹہ تک ہائی وے کے دونوں اطراف جگہ جگہ استقبالی کیمپ لگائے گئے۔ بلاول بھٹو پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں اور زبردست نعرے بازی کی گئی ۔
ٹھٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مکلی بائی پاس پر فقید المثال استقبال
— PPP (@MediaCellPPP) August 27, 2021
ٹھٹہ: مکلی بائی پاس جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا، خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد کا اجتماع@BBhuttoZardari pic.twitter.com/tpHlIzzCBL