ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پھٹا ہوا سویٹر , قیمت صرف ڈھائی لاکھ روپے

پھٹا ہوا سویٹر , قیمت صرف ڈھائی لاکھ روپے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:     اٹلی میں مہنگے کپڑے بنانے والے ایک برانڈ نے  حال ہی میں پھٹے ہوئے سویٹر پیش کیے ہیں جن کی قیمت 1450 ڈالر (تقریباً ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے) سے شروع ہوتی ہے۔

’’بیلنسیاگا‘‘ نامی کمپنی کے تیار کردہ ان سویٹروں کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے وہ بہت پرانے ہوں، انہیں چوہوں نے جگہ جگہ سے کتر دیا ہو اور اون جگہ جگہ سے ادھیڑ دی ہو۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ سویٹر بہت آرام دہ ہیں جنہیں بھیڑوں سے پہلی بار اتاری گئی ’’خالص اُون‘‘ سے تیار کیا گیا ہے۔

ڈیسٹرائیڈ کریونیک یعنی ’’تنگ گلے والی تباہ شدہ قمیض‘‘ کے نام سے پیش کیے گئے یہ سویٹر اگرچہ بہت مہنگے ہیں لیکن اٹلی کی مشہور فیشن ڈیزائنر کمپنیاں پہلے بھی ایسے  تجربے کرتی رہی ہیں۔ دوسری جانب ان پھٹے ہوئے مہنگے سویٹروں کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی اسے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ایک صارف نے مذاق اُڑانے والے انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: ’’آپ مجھے بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ یہ سویٹر 500  سال پرانے (آثارِ قدیمہ) ہیں جو کھدائی سے برآمد ہوئے ہیں!‘‘