کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، 14 افراد ہلاک

کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، 14 افراد ہلاک
کیپشن: Fire in Factory
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 14 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعے کے روز فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد 14 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کا بہترین علاج کیا جائے۔ پولیس کے مطابق فیکٹری کی کھڑکیاں گرِل لگا کر بند کی گئی تھیں۔ کمروں میں کھڑکیوں کے ساتھ سامان رکھ دیا گیا تھا تاکہ کوئی کھڑکی تک نہ آسکے۔

امدادی کارروائی کے دوران 2 ریسکیو اہلکار بھی زخمی ہوئے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 11 نعشیں جناح ہسپتال لائی گئی ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق 21 افراد فیکٹری کی پہلی منزل پر کام کر رہے تھے۔   ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق آگ بجھانے کے لیے رینجرز کے جوان جائے حادثہ پر موجود ہیں اور جائے حادثہ کو کارڈن آف کر لیا گیا ہے۔

چیف فائر آفیسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فائربریگیڈ کی گاڑیوں کے ساتھ واٹر بورڈ کا ایک ٹینکر بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فیکٹری میں داخلے کا صرف ایک دروازہ تھا جبکہ چھت کے دروازے کو بھی تالا لگا ہوا تھا۔