کابل دھماکا :معاف کرینگے نہ بھلائیں گے ، آبدیدہ جوبائیڈن کا بدلہ لینے کااعلان

کابل دھماکا :معاف کرینگے نہ بھلائیں گے ، آبدیدہ جوبائیڈن کا بدلہ لینے کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکی صدر جوبائیڈن کابل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر آبدیدہ ہوگئے اور دہشت گردوں سے بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔
 رپورٹ کے مطابق افغانستان کی صورتحال پر امریکی صدرجوبائیڈن نے خطاب کیا، امریکی صدر نے کابل ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت پرآبدیدہ ہوگئے۔
امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حملہ آوروں کوہرگزمعاف نہیں کریں گے، ہم یہ حملہ کبھی نہیں بھولیں گے، کابل دھماکوں میں ہلاک ہونے والے ہمارے ہیروز ہیں، جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے اور ہم انہیں طاقت سے جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انخلاکا مشن انتہائی خطرناک ہے، ہم اس مشن کوہرحال میں مکمل کریں گے جب کہ وہاں موجودہمارے کمانڈر انخلا کے مشن کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں.  یاد رہے جمعرات کو کابل ائیرپورٹ پر بم دھماکوں میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت 2011 کے بعد افغانستان میں پینٹاگون کے لیے ایک دن میں ہونے والا بدترین نقصان ہے۔
 دوسری طرف کابل اٖئیر پورٹ پرہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے ہلاکتوں کی تعداد 110 سے بھی تجاوز کرگئی ۔  ایک ہی خاندان کے چار نوجوان بھائیوں طاہر، نصیر، عمران اور بلال کی لاشیں جب گھر پہنچیں تو  لواحقین  کی آہ وبکا نے دل ہلا دئیے  ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer