سٹی 42: مینار پاکستان کے قریب چنگ چی رکشہ میں لڑکی سے نازیبا حرکات کا واقعہ,عدالت نے گرفتار ملزموں کو شناخت پریڈکیلئےجیل بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان کے قریب چنگ چی رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنے والے دو ملزمان کو لاری اڈہ پولیس نے گرفتار کرکے ضلع کچہری میں پیش کیا ،ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر عدالت لایا گیا، لاری اڈہ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزموں کو شناخت کیلئے جیل بھجوانے کی استدعا کی گئی، عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، ملزم پر 14 اگست کو چنگ چی رکشہ میں بیٹھی لڑکی کیساتھ نازیبا حرکات کرنے کا الزام ہے ۔
دوسری جانب لاہور پولیس نے لاری اڈا کے قریب رکشہ میں بیٹھی لڑکی سے درست درازی کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کر دیا۔ پولیس اس سے قبل ویڈیو بنانے والے دو ملزمان کو ننکانہ صاحب سے گرفتار کر چکی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے لاری اڈا کے قریب خاتون سے درست درازی کی ویڈیو بنائی تھی۔ اب سی آئی اے نے ان ملزمان کی مدد سے اس ملزم کا خاکہ تیار کیا ہے جس نے رکشہ میں سوار خاتون سے دست درازی کی تھی۔ خاکے کے مطابق ملزم کی عمر 20 سے 25 سال ہے، رنگ گندمی ہے اور قد درمیانہ ہے۔ پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج لاری اڈا میں درج کیا ہوا ہے۔