ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ایک اور رکشہ ڈرائیور کی ساتھیوں سے ملکر خاتون سے زیادتی

Rape Case
کیپشن: Rape Case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) زمین پھٹی نہ آسمان گرا، لاہور میں ایک اور رکشہ ڈرائیور نے ساتھیوں سے ملکر خاتون کو بیٹی کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

لاہور میں بیٹی کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا، رکشہ ڈرائیور خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر گڑھی شاہو لایا جہاں ناچ گھر کے قریب گراؤند میں 2 سالہ بچی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ماں سے ساتھیوں کیساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کی، پولیس نے روایتی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزمان فرار ہیں۔ 

ایف آئی  آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مغلپورہ کی رہائشی خاتون کو سیف نامی ملزم نے نوکری دلانے کے بہانے بلایا اور رکشہ ڈرائیور سیف سمیت 3 ملزمان نے خاتون سے زیادتی کی۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔ 

واضح رہےکہ گذشتہ روز لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک شخص نے نوکری کے بہانے انٹرویو کیلئے بلا کر اسلحہ کے زور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا  اور کسی کو بتانے کی صورت میں مارنے کی دھمکی دی، جس کے بعد تھانہ غالب مارکیٹ میں خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔کچھ روز قبل لاہور ہی کے علاقے چوہنگ میں میلسی سے لاہور آنے والی ماں بیٹی کو رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

Sughra Afzal

Content Writer